اوکاڑہ۔ 05 نومبر (اے پی پی):سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہِ امتیاز) کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کی زیر نگرانی ریسکیورز کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد ضلع بھر کے ریسکیو اسٹیشز پر کہا گیا۔ جس کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کوجانچنا اور پروفیشنل نالج کا پرکھنا ہے۔ فزیکل ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ کے ساتھ ساتھ مختلف جسمانی ورزشیں بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجیر احتشام کا کہنا تھا کہ فزیکل فٹنس اور پروفیشنل نالج ٹیسٹ لینے کامقصد ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنے پر ہی ریسکیورز کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور بہتر انداز میں مدد فراہم کر سکے گا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا کلیدی کردار ہے اس لیے تمام سٹاف اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروس فراہم کریں