فضائی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریاں اور بھٹہ جات کے خلاف کاروائی جاری ہے ،ڈپٹی کمشنربھکر

119

بھکر۔ 15 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف کے ضلعی انسداد سموگ ایکشن پلان پر تسلسل کیساتھ عملدرآمد جاری ہے۔ اس ضمن میں ضلعی محکمہ تحفظ ماحولیات بھکر کی جانب سے ماہ اکتوبر اور رواں ماہ کی مرتب کردہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور بھٹہ ہائے خشت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جن میں (28)مقدمات کااندراج اور (29)اینٹوں کے بھٹہ جات مسمار کئےگئے جبکہ غیر معاون بھٹہ مالکان کو پانچ(5) لاکھ روپے کے جرمانہ عائد کئے گئے اور فضائی آلودگی کاسبب بننے والی فیکٹریوں کو چھ (6)لاکھ روپے کے جرمانہ عائد کئےاور انکے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا گیا۔

اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد ابوذر اور انسپکٹر محمد فاروق کی جانب سے دی گئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں انسداد سموگ کے حوالہ سے مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کےخلاف ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مؤثر کارروائیوں کو تواتر سے جاری رکھا جارہا ہے۔مزید بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر محمداشرف کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے