فلاحی ادارے اور مخیر حضرات معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،گورنرسندھ

89
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

کراچی۔ 08 فروری (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ قرض حسنہ کے ذریعہ لوگوں کو غربت سے نکالا جائے، ہم اپنے صوبہ اور شہر کو غربت سے نجات دلا سکتے ہیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے گورنرہائوس میں اخوت کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آج کی یہ تقریب نہایت ہی نیک مقصد کے تحت منعقد کی گئی ہے، معاشرہ کے ضرورت مندوں کی بے لوث خدمات پر اخوت انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔گورنر نے مزید کہا کہ اخوت بلا سود قرضے، تعلیم، صحت اور دیگر فلاحی منصوبوں کے ذریعہ عوام کی خدمت کر رہی ہے، مخیر حضرات اخوت کے اس مشن کو سپورٹ کریں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشیٹیوز کے تحت 9.5 لاکھ راشن بیگز مستحقین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں، 50 ہزار بچے گورنر ہائوس میں بلا معاوضہ آئی ٹی کی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری دینی اور اخلاقی تعلیمات ہمیں یہی درس دیتی ہیں کہ ہم دوسروں کی مدد کریں،

یہ حقیقت ہے کہ حکومت تنہا تمام چیلنجز کا سامنا نہیں کر سکتی۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ فلاحی ادارے اور مخیر حضرات معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔