فلسطینی تنازعے کے حل میں روس کی پیشکش قبول ہے، فلسطینی صدر

98
محمود عباس

غزہ سٹی ۔ یکم مارچ(اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن کی طرف سے ماسکو میں سہ رکنی اجلاس کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو ردانیہ نے ایک تحریری بیان میں حکومت فلسطین کی طرف سے اس پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے۔ صدر عباس نے روسی ہم منصب کی طرف سے اس پیشکش کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کے موجودہ یا آئندہ کے وزیراعظم کے ساتھ تنازعے کے پر امن حل کی کوششوں میں مفید ثابت ہوگا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو نے گزشتہ روز ماسکو روانگی سے قبل کہا تھا کہ امن کے خواہاں ایک فلسطینی لیڈر سے میری ملاقات اس سلسلے میں کافی ہوگی۔ روس نے گزشتہ سال نومبر میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کےلیے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔