ایک اور وعدے کی تکمیل،اب علاج پنڈی اور لاہور نہیں جہلم کے ہسپتالوں میں ہو گا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اب علاج پنڈی اور لاہور نہیں جہلم کے ہسپتالوں میں ہو گا،ضلع جہلم کی عوام سے کیے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل کر دی گئی ہے ۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ضلع جہلم کے مختلف ہسپتالوں کے لیے میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،اب جہلم کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی ۔