فلسطینی دستاویزی فلم ‘نو لینڈ’ آسکر کے لیے نامزد

77
فلسطینی دستاویزی فلم 'نو لینڈ' آسکر کے لیے نامزد

نیویارک ۔25جنوری (اے پی پی):فلمی دنیا کے بڑے انعام ‘آسکر’ کے لیے فلسطینی دستاویزی فلم ‘نو لینڈ’ کو نامزد کیا گیا ہے۔ العربیہ کے مطابق فلم کے ہدایت کاروں میں چار اسرائیلی باسل ادرا، ہمدان بالل، یوول ابراہم اور ریچل سزور شامل ہیں۔دستاویزی فلم کی کہانی مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان عدرا کے گرد گھومتی ہے۔

جو اسرائیلی فوج کے قبضے کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے۔عدرا نے بچپن سے ہی فلسطینی علاقے پر اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں گھروں کی مسماری اور تباہی دیکھی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ‘نو لینڈ’ نامی فلم نے پری آسکر ایوارڈز میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ ‘سینما آئی آنرز’ کی طرف سے بہترین فلم ، ‘آئی ڈی اے’ کی طرف سے بہترین فلم اور ہدایت کاری کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

نیز برلن میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز حاصل کیا ہے۔فلم کا پریمیئر گزشتہ سال فروری میں ہوا تھا۔ رواں سال 3 مارچ کو اکیڈمی ایوارڈز تقریب کا انعقاد ہو گا۔