بیجنگ۔23جولائی (اے پی پی):مختلف فلسطینی دھڑوں نے اختلافات کو ختم کرنے اور فلسطینی اتحاد کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق فلسطینی دھڑوں کے درمیان بیجنگ میں 21 سے 23 جولائی تک جاری رہنے والے مصالحتی مکالمے کے اختتام پر منگل کو ہونے والی تقریب میں بیجنگ اعلامیے پر دستخط کئے گئے۔ چینی نشریاتی ادارے سی جی ٹی این …
فلسطینی دھڑوں نے بیجنگ اعلامیےپر دستخط کر دئیے، اختلافات کو ختم کرنے، باہمی اتحاد کو مضبوط بنانے پر اتفاق

مزید خبریں
بیجنگ۔23جولائی (اے پی پی):مختلف فلسطینی دھڑوں نے اختلافات کو ختم کرنے اور فلسطینی اتحاد کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق فلسطینی دھڑوں کے درمیان بیجنگ میں 21 سے 23 جولائی تک جاری رہنے والے مصالحتی مکالمے کے اختتام پر منگل کو ہونے والی تقریب میں بیجنگ اعلامیے پر دستخط کئے گئے۔ چینی نشریاتی ادارے سی جی ٹی این نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مصالحتی مکالمے کے بعد الفتح سمیت کل 14 فلسطینی دھڑوں کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی بھی موجود تھے۔انڈیپنڈنٹ ا ردو کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملاقات ختم ہونے کے بعد چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ گروپوں نے مفاہمت کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں سب سے نمایاں بات جنگ کے بعد غزہ میں عبوری قومی مفاہمتی حکومت کی تشکیل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمت کا یہ فیصلہ فلسطینی دھڑوں کا اندرونی معاملہ ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بین الاقوامی برادری کی حمایت کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا۔چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔







