فلسطینی صدرمحمود عباس ماسکو پہنچ گئے،امریکی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تعاون کی اپیل کریںگے

محمود عباس

ماسکو ۔ 12 فروری (اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس پیر کو روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تعاون کی اپیل کریںگے ۔اپنے دورہ روس کے آغاز پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی فیصلے نے مشرق وسطیٰ کے معاملے پر عشروں سے جاری سفارتکاری کو تعطل کا شکار کر دیا ہے ، فلسطینی باشندے یہ سمجھتے ہیں کہ امریکی اقدام نے مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی امنگوں پر پانی پھیر دیا ہے۔