غزہ ۔9اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ار ہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے چند منٹوں کے اندر اندر اسرائیل کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ہے،
فلسطینی خبررساں ادارے کے مطابق نے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت نے چند منٹوں کے اندر دشمن کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے طاقت کا توازن پاش پاش کردیا ہے اور جنگ اسرائیل اندر لڑی جار ہی ہے۔
انہوں نے پوری فلسطینی قوم سے اپیل کی کہ جارح دشمن کے خلاف پوری تیاری کےساتھ ہر محاذ پر لڑیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ اسرائیلی دشمن مسجد اقصیٰ اور دوسرے مقدسات کے خلاف ایک خطرناک چال چل رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ خطرے میں ہے اور ہمیں اس کا دفاع کرنا ہے۔اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا حماس اس جنگ میں اپنی فتح کی دہلیز کے قریب تر ہے۔