فلسطینی وزیر اعظم ڈاکٹر محمد مصطفیٰ کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال

ریاض ۔9اپریل (اے پی پی):فلسطینی وزیر اعظم ڈاکٹر محمد مصطفیٰ نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے مکہ معظمہ میں ملاقات کی۔العربیہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطینی حکومت کے کام کے ایجنڈے اور ترجیحات کا جائزہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے، غزہ اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال میں پیش رفت اور فوری اور پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کے …

ریاض ۔9اپریل (اے پی پی):فلسطینی وزیر اعظم ڈاکٹر محمد مصطفیٰ نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے مکہ معظمہ میں ملاقات کی۔العربیہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطینی حکومت کے کام کے ایجنڈے اور ترجیحات کا جائزہ پیش کیا۔

اس کے علاوہ مغربی کنارے، غزہ اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال میں پیش رفت اور فوری اور پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور مزید ریلیف لانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقعے پر سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ مملکت غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکنے کی خواہاں ہے اور اس حوالے سے کی جانے والی عالمی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔