فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

73

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان اور امت مسلمہ کی پہلی ترجیح جنگ بندی تھی جس میں کامیابی ہوئی۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر موثر اور بھرپور کردار ادا کیا۔ انشاء اﷲ وہ وقت قریب ہے جب مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل ہوں گے۔