فلسطین اور اس کے عوام کےلئے ہمارا موقف غیر متزلزل ہے، سعودی عرب

اقوام متحدہ ۔28اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطین اور اس کے عوام کےلئے ہمارا موقف مستحکم اور اٹل ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندہ ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے کہی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے لئے مملکت کے مضبوط اور غیر متزلزل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے فرانس کے ساتھ مل کر دو …

اقوام متحدہ ۔28اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطین اور اس کے عوام کےلئے ہمارا موقف مستحکم اور اٹل ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندہ ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے کہی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے لئے مملکت کے مضبوط اور غیر متزلزل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے فرانس کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کانفرنس کی قیادت کی۔

انہوں نے ایک بار پھر اسرائیلی کنیسٹ کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیل کے ساتھ الحاق کرنے اور غیر قانونی نوآبادیاتی آباد کاری پر اسرائیلی خودمختاری کو قانونی حیثیت دینے کے لئے دو مسودہ قوانین کی منظوری کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے اختیار کی گئی تمام آباد کاری اور توسیع پسندانہ خلاف ورزیوں کو مکمل طور پر مسترد کرنے پر زور دیتا ہے اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مشرقی القدس کے ساتھ 1967 کی سرحدوں پرمشتمل اپنی آزاد ریاست کے قیام کے فلسطینی عوام کے موروثی اور تاریخی حق کی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔