"سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے تمام یک طرفہ اقدامات باطل ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔”
فلسطین میں اسرائیل کے تمام یکطرفہ اقدامات باطل ہیں، سعودی عرب
ریاض ۔6اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے تمام یک طرفہ اقدامات باطل ہیں۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ القدس کا تحفظ کسی بھی امن کے لیے ایک بنیادی ستارہ یا بنیاد ہے اور انہوں نے اسی وقت غزہ میں اسرائیلی خلافورزیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہونے والے القدس اور اس کے مقدس مقامات کی حمایت کے وزارتی اجلاس کے موقع پر اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ و امور تارکین وطن ایمن الصفدی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور ان کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی پیش رفت خاص طور پر مغربی کنارے اور غزہ کی پتی کی صورتحال اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔








