فلسطین کی عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست

91
فلسطین کی عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست

ریاض۔9اکتوبر (اے پی پی):فلسطین اتھارٹی نے اسرائیلی جارحیت بند کرانے کے لیے عرب وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس طلب کی درخواست کی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق عرب لیگ کے معاون سیکرٹری جنرل حسام زکی نے کہا ہے کہ جنرل سیکرٹریٹ کو فلسطین کی جانب سے عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب لیگ جنرل سیکرٹریٹ مراکش سمیت متعدد ممالک کے ساتھ جلد اجلاس بلانے کے سلسلے میں مشاورت کررہاہے۔مراکش ان دنوں عرب لیگ سیشن کا سربراہ ہے۔ کوشش ہے اجلاس میں زیادہ سے زیادہ عرب وزرا شریک ہوں۔