حماس کے اسرائیل پر حملے کے معاملے پر تحمل سے کام لیا جائے، جاپانی وزیر خارجہ کی اپیل

ٹوکیو۔9اکتوبر (اے پی پی):جاپان کی وزیرِ خارجہ کامی کاوا یوکو نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف حملوں کے بعد تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ تحمل سے کام لیا جائے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیرِ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حماس اور دیگر فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے غزہ کی پٹّی سے اسرائیل پر متعدد …

ٹوکیو۔9اکتوبر (اے پی پی):جاپان کی وزیرِ خارجہ کامی کاوا یوکو نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف حملوں کے بعد تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ تحمل سے کام لیا جائے۔

جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیرِ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حماس اور دیگر فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے غزہ کی پٹّی سے اسرائیل پر متعدد راکٹ داغے جانے کی سختی سے مذمّت کرتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اِن کی وجہ سے بےگناہ عام شہریوں کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔اُنہوں نے یہ نشاندہی بھی کی کہ اطلاعات کے مطابق حماس اور دیگر نے بہت سے لوگوں کو اغوا کرلیا ہے، اور اُن کی جلد از جلد رہائی پر زور دیا۔

وزیرِخارجہ کامی کاوا نے غزہ میں متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہو جانے کا سبب بننے والے اسرائیلی فوج کے حملوں کے بارے میں بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔اُنہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ مزید نقصان اور ہلاکتوں سے بچنے کیلئے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔