وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا ان کی صحت سے متعلق دریافت کرنےوالے افراد سے اظہار تشکر

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وہ دو سرجریوں کے مرحلے سے گزرے ہیں اور بعد ازاں پاکستان اور برطانیہ کے ڈاکٹروں کے مشاورت سے لندن آئے، جہاں ان کے مزید طبی معائنے اور فالو اَپ جاری رہے

لندن۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وہ دو سرجریوں کے مرحلے سے گزرے ہیں اور بعد ازاں پاکستان اور برطانیہ کے ڈاکٹروں کے مشاورت سے لندن آئے، جہاں ان کے مزید طبی معائنے اور فالو اَپ جاری رہے۔ہفتہ کوانجینئر امیر مقام نےلندن سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور وہ اسی ہفتے چند روز کے اندر پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کے بعد وہ دوبارہ اپنے عوام کی خدمت کے مشن کا آغاز کریں گے۔وفاقی وزیر نے ان کی صحت کے بارے میں متفکر ہونے اور خیریت دریافت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے لوگوں نےسوشل میڈیا، ای میلز اور پیغامات کے ذریعے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، جس پر وہ سب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کی دعاؤں اور نیک تمناؤں نے انہیں حوصلہ دیا اور وہ صحت یابی کے بعد دوبارہ پوری توانائی کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔