فلپائن،برڈ فلو کے پیشِ نظر امریکی ریاست سائوتھ ڈکوٹا سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد

140

منیلا۔23جنوری (اے پی پی):فلپائن نے برڈ فلو کے پھیلائو کے باعث امریکی ریاست سائوتھ ڈکوٹا سے پرندوں اور پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی طورپر پابندی عائد کر دی ہے۔ شنہوا کے مطابق فلپائن کے محکمہ زراعت نے جمعرات کو بتایا کہ محکمہ زراعت کے سیکرٹری فرانسسکو تیو لاریل نے گزشتہ روز ایک حکم نامے میں سائوتھ ڈکوٹا سے گھریلو اور جنگلی پرندوں اور ان کی مصنوعات بشمول مرغی کا گوشت، چوزوں اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔میمو کے مطابق ساؤتھ ڈکوٹا نے گزشتہ سال 17 دسمبر کو پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا ایچ 5 این 1 کے پھیلنے کی اطلاع دی۔

فلپائن کے محکمہ زراعت کے سیکرٹری فرانسسکو تیو لاریل نے ایک ہنگامی اقدام کے طور پر بیورو آف اینیمل انڈسٹری کو ہدایت کی کہ وہ سائوتھ ڈکوٹا سے گھریلو اور جنگلی پرندوں کی درآمد کے لیے سینیٹری اور فائیٹو سینیٹری امپورٹ کلیئرنس کی پروسیسنگ کو معطل کرے۔ میمو میں مزید کہا گیا کہ ساؤتھ ڈکوٹا سے آنے والی تمام کھیپیں جو ٹرانزٹ میں ہیں، لوڈڈ ہیں یا اس آرڈر کے باضابطہ طور پر جاری ہونے سے پہلے بندرگاہ پر قبول کیے جائیں گے، بشرطیکہ پولٹری مصنوعات یا پرندوں کو 23 نومبر 2024 کو یا اس سے پہلے ذبح کیا گیا ہو یا تیار کیا گیا ہو۔برڈ فلو دنیا بھر میں جنگلی آبی پرندوں میں پھیلتا ہے اور گھریلو مرغیوں اور پرندوں اور جانوروں کی دیگر اقسام کو متاثر کر سکتا ہے۔