فلپائن ، سمندری طوفان اور مون سون بارشوں کے باعث سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی

منیلا۔26جولائی (اے پی پی):فلپائن میں سمندری طوفان گیمی اور مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اموات کی تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی ۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے جمعے کو بتایا کہ دارالحکومت منیلا میں 11 ، کلابارزون خطے میں 12 اور وسطی لوزون میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں جمعرات کو صوبہ باتان کے قریب ڈوبنے والے آئل ٹینکر کا …

منیلا۔26جولائی (اے پی پی):فلپائن میں سمندری طوفان گیمی اور مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اموات کی تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی ۔

شنہوا کے مطابق پولیس نے جمعے کو بتایا کہ دارالحکومت منیلا میں 11 ، کلابارزون خطے میں 12 اور وسطی لوزون میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں جمعرات کو صوبہ باتان کے قریب ڈوبنے والے آئل ٹینکر کا عملہ بھی شامل تھا۔

مزید خبریں