منیلا۔15فروری (اے پی پی):فلپائن کے صوبے میسامس اوریئنٹل میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے 5افراد ہلاک ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ انیٹاؤ قصبے میں اس وقت پیش آیا جب ہ خاندان شہرجا رہاتھاکہ راستے میں ٹرک کی ٹکر سے میاں، یوی اور 3 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ پولیس نے درائیور کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری ہے۔