فلپائن میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی
فلپائن میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

مزید خبریں
منیلا۔14مئی (اے پی پی):فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے علاقے ناووتاس سٹی میں جمعرات کی علی الصبح رہائشی علاقے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
شنہوا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون اور دو بچیاں شامل ہیں۔ فائر پروٹیکشن حکام کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ صبح 4 بجے سے قبل بھڑکی جبکہ تقریباً 7 بجے اس پر قابو پالیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گنجان آبادی اور لکڑی و دیگر آتش گیر مواد سے بنے گھروں کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔
تنگ گلیوں کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور امدادی ٹیموں کو متاثرہ مقام تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واقعے کی وجوہات اور مالی نقصان کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق آگ ممکنہ طور پر بجلی کی تاروں میں اوورلوڈ کے باعث لگی، جس کی وجہ غیر قانونی بجلی کنکشن بتائی جارہی ہے۔








