فلپائن میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں چھٹا طاقتور سمندری طوفان ، 8 افراد ہلاک

76

منیلا۔18نومبر (اے پی پی):فلپائن میں سمندری طوفان مان ہی کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہو اکے مطابق نیوا ویزکایا پراونشل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس( پی ڈی آرآر ایم او) کے اہلکار نے بتایا کہ امباگویو قصبے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 7افراد ہلاک ہو گئے ۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس نےبتایا کہ صوبے کیمارینز نورٹے میں بھی ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل، جو ملک کا سب سے بڑا ڈیزاسٹر کوآرڈینیٹر ہے، نے ابھی تک سمندری طوفان مان ہی کے باعث ہونے والی اموات اور نقصانات کی اطلاع نہیں دی ہے۔

یاد رہے کہ فلپائن میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ چھٹا طاقتور طوفان ہے جبکہ رواں سال کے دوران فلپائن سے ٹکرانے والا یہ 16 واں سمندری طوفان ہے۔