فلپائن کو چینی کورونا ویکسین کی اضافی کھیپ موصول

52

منیلا۔14جولائی (اے پی پی):فلپائن نے چین کی طرف سے بھیجی گئی کورونا ویکسین کی اضافی کھیپ موصول کر لی ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بدھ کے روز فلپائن کو سا ئنووک کورونا ویکسین کی ایک اضافی کھیپ پہنچادی گئی ۔

فلپائن میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کے سربراہ کارلٹو گالویز نے بدھ کو دارالحکومت منیلا کے ایئرپورٹ پر چین کی سا ئنووک بائیوٹیک کورونا ویکسین کی تازہ کھیپ وصول کی۔

چین،فلپائن میں کورونا ویکسین پہنچانے والا پہلا ملک ہے جس نے اسے 28 فروری کو کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ عطیہ کی تھی جس کے بعد ملک میں یکم مارچ سے ویکنیشن مہم کا آغاز کیا گیا ۔فلپائن کے محکمہ صحت نے بتایا کہ ابھی تک ایک کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ 39 لاکھ سے زائد افراد کی مکمل ویکسین کر دی گئی ہے ۔