اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے منصوبوں کے لئے ایک ارب 93 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں جن میں سے اب تک 23کروڑ 15 لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3 ارب22 کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں جن میں سے ایک ارب93 کروڑروپے جاری اور 23کروڑ 15لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔