فوجی عدالتوں سے متعلقہ بلز پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ کل ہو گی

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلقہ بلز پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ منگل کو جبکہ (کل) پیر کو متفقہ ترامیم پیش کی جائیں گی۔ اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی ترمیم بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پہلے ہی 16 مارچ 2017ءکو تمام پارلیمانی لیڈروں کے …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلقہ بلز پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ منگل کو جبکہ (کل) پیر کو متفقہ ترامیم پیش کی جائیں گی۔ اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی ترمیم بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پہلے ہی 16 مارچ 2017ءکو تمام پارلیمانی لیڈروں کے درمیان اتفاق رائے کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان ان متفقہ بلوں پر پیر کو بحث کرے گا جبکہ 21 مارچ منگل کو سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ پارلیمانی لیڈروں کی بات چیت کی روشنی میں ان بلز پر ووٹنگ ہو گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ممبران پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی۔ اس ضمن میں (کل) پیر کو قرارداد بھی قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply