اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائلز کے خلاف کیس کی سماعت 8 جولائی کو کرے گا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 7 رکنی لارجر بینچ پیر 8 جولائی 2024ء کو فوجی عدالتوں میں سویلنز کے کیسوں کی سماعت کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔