فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں 19 فیصد اضافہ

260

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں گزشتہ سال کے دوران 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کمپنی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سال 2019ءمیں کمپنی کو 17.11 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔ اس عرصہ میں فی حصص آمدنی 13.45 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ سال کے مقابلہ میں 19 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی نے حصص یافتگان کے لئے 3.25 روپے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔ بیان کے مطابق کمپنی نے 24 لاکھ 92 ہزار ٹن کی پیداوار حاصل کی جبکہ کل فروخت کا حجم 105.78 ارب روپے رہا۔