اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کی جانب سے سال 2017ءکے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی کا خالص منافع 10.71 ارب روپے رہا جبکہ فی شئیر آمدن 8.42 روپے رہی۔ کمپنی کی جانب سے سہ ماہی کے لئے ڈیویڈنڈ تین روپے فی شئیر رکھا گیا جبکہ مجموعی طور پر سال کے لئے سات روپے …
فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو 10.71 ارب روپے کا خالص منافع حاصل، 2500 ہزار ٹن یوریا کا پیداواری ہدف حاصل کیا، 2697 ہزار ٹن یوریا کی ریکارڈ فروخت، قومی خزانے میں 5.03 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع کروائے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کی جانب سے سال 2017ءکے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی کا خالص منافع 10.71 ارب روپے رہا جبکہ فی شئیر آمدن 8.42 روپے رہی۔ کمپنی کی جانب سے سہ ماہی کے لئے ڈیویڈنڈ تین روپے فی شئیر رکھا گیا جبکہ مجموعی طور پر سال کے لئے سات روپے فی شئیر ہو گیا ہے۔ مارکیٹ کی غیریقینی صورتحال اور ریگولیٹری چیلنجز کے باوجود ایف ایف سی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اپنے سٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پروڈکشن کے حساب سے کمپنی نے مسلسل دوسرے سال 2500 ہزار ٹن یوریا کا پیداواری ہدف حاصل کیا جبکہ 2697 ہزار ٹن یوریا کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔ اس سال ایف ایف سی ڈی اے پی کی درآمد اور فروخت 500 ہزار ٹن سے زائد ہوئی۔








