34.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومتجارتی خبریںفوجی فوڈز کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 18.42 فیصد اضافہ

فوجی فوڈز کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 18.42 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):فوجی فوڈز کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 18.42 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے فوجی فوڈز کا منافع 656 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ 31دسمبر 2023 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے کمپنی کو 605 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔

اس طرح سال 2023 کی دوسری ششماہی کے مقابلہ میں سال 2024 کے اسی عرصہ کے دورانفوجی فوڈز کے منافع میں 51ملین روپے یعنی 18.42 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556681

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں