فولاد اورسٹیل سکریپ کی درآمدات میں 130.76 فیصد اضافہ

105
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں فولاد اورسٹیل سکریپ کی درآمدات میں 130.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2017ءمیں 295.858 ملین ڈالر مالیت کا فولاد اورسٹیل سکریپ کی درآمدات ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران فولاد اورسٹیل سکریپ کی درآمدات پر 128.213 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اسی طرح ایلومینئیم کی درآمدات میں اضافے کی شرح 17.03 فیصد رہی اورابتدائی دوماہ میں اس کی درآمدات پر 35.383 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا۔