کوئٹہ۔ 06 جون (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کےسپیشل ٹیم نے کوئٹہ شہر کے مختلف مضافات میں موجود مختلف مراکز کا معائنہ کیا ۔جمعرات کو معائنے کے دوران برف کارخانہ یونٹ، نمکو پروسیسنگ یونٹ اور دیگر یونٹس کے خلاف خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی جن میں جرمانہ و اصلاحی نوٹسز جاری کرنا شامل ہے۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن ،و جتک سٹاپ پر موجود برف کارخانے اور نمکو پروسیسنگ یونٹ کا تفصیلی جائزہ لیا، جائزے کے مطابق برف کارخانے سے لیبارٹری جانچ کیلئے پانی کے نمونے اکٹھے کیے مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیم نے نمکو پروسیسنگ یونٹ اونر کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے اور لیبارٹری جانچ کیلئے نمکو یونٹ سے تیل کے نمونے لیے گئے جبکہ فوڈ سیفٹی ٹیم قوانین کی خلاف ورزی پر ٹافیاں بنانے والی یونٹ سے نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال، نکاسی آب کے ناقص انتظامات، حتمی پراڈکٹس کو نامناسب طریقے سے ذخیرہ کرنے اور فوڈ بزنس لائسنس کی غیر موجودگی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے جرمانہ کیا ۔