کوئٹہ۔ 20 فروری (اے پی پی):ایکسپائرڈ و مضر اشیاءخوردونوش کی فراہمی پر تربت میں فوڈ اتھارٹی کی جاری کارروائیوں کے دوران مزید 3 جنرل اسٹورز کے خلاف ایکشن ، اتھارٹی کی ڈویژنل ٹیم نے ایکسپائرڈ کھانے پینے کی اشیاء ضبط کرکے موقع پر تلف کردیں ،
جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔تلف کردہ ایکسپائرڈ مصنوعات میں پیکٹ مصالحے ، مشروبات ، معروف کمپنی کے جوس اور ممنوعہ گٹکاپان پراگ و ماوا شامل ہے۔دوران معائنہ دو مراکز کو امپروومنٹ نوٹسز جاری کردیئے۔