فوڈ ایگ 2025 میں این ایل سی کے کولڈ چین اور علاقائی کنیکٹیویٹی کے منصوبوں کو بھرپور پذیرائی

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ) 2025 میں اپنے تیزی سے وسعت پاتے کولڈ چین نیٹ ورک اور جدید لاجسٹکس سلوشنز کا جامع تعارف پیش کیا، جس کے ذریعے پاکستان کو علاقائی اور عالمی منڈیوں تک زیادہ موثر، محفوظ اور تیز تر رسائی مل رہی ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی-ٹڈیپ) کے زیر اہتمام …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ) 2025 میں اپنے تیزی سے وسعت پاتے کولڈ چین نیٹ ورک اور جدید لاجسٹکس سلوشنز کا جامع تعارف پیش کیا، جس کے ذریعے پاکستان کو علاقائی اور عالمی منڈیوں تک زیادہ موثر، محفوظ اور تیز تر رسائی مل رہی ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی-ٹڈیپ) کے زیر اہتمام تین روزہ نمائش کے دوران این ایل سی نے فوڈ اور زرعی برآمدات کی ترقی میں اپنی مرکزی حیثیت، جدید لاجسٹکس انفراسٹرکچر اور علاقائی کنیکٹیویٹی کے بڑھتے ہوئے کردار کو نمایاں کیا۔

نمائش میں شریک بین الاقوامی وفود کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو برسوں میں این ایل سی نے 12 ہزار میٹرک ٹن سے زائد زرعی مصنوعات جن میں آم، کیلا، کینو، چیری، آلو، چاول اور دیگر اجناس شامل ہیں ۔ وسطی ایشیائی ممالک اور دیگر علاقائی منڈیوں تک کامیابی سے پہنچائی ہیں۔این ایل سی کے نمائندگان نے مختلف بین الاقوامی وفود، ایگرو بزنس رہنماؤں، فوڈ پروسیسرز اور علاقائی صنعتی شخصیات سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی تجارت اور مربوط سپلائی چین شراکت داری کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ این ایل سی نے ایک اہم پینل ڈسکشن میں بھی شرکت کی، جس کا موضوع لاجسٹکس اور ایکسپورٹ کریڈٹ سہولیات کو یکجا کرکے برآمدی مسابقت میں اضافہ تھا۔نمائش میں "پاکستان مارٹ دبئی”این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے مشترکہ منصوبے کو کاروباری برادری کی غیر معمولی توجہ ملی۔

یہ جدید تجارتی مرکز پاکستانی مصنوعات کے لیے شورومز، دفاتر، ویئر ہاؤسز اور ڈسپلے زونز فراہم کرے گا، جس سے خلیجی خطے، افریقہ اور یورپ کی منڈیوں تک براہِ راست رسائی ممکن ہو گی۔وفود کو مزید بتایا گیا کہ این ایل سی قابلِ خراب اور ناقابلِ خراب دونوں طرح کے کارگو کے لیے جامع، اینڈ ٹو اینڈ لاجسٹکس سروسز فراہم کرتی ہے، جو پاکستان کے کاروباری اداروں کو وسطی ایشیا، چین، روس اور دیگر خطوں سے جوڑ رہی ہیں۔ ملک کی قومی لاجسٹکس کارپوریشن کے طور پر این ایل سی B2B اور B2G تعاون کو تقویت دے رہی ہے اور خطے میں طویل المدتی تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔این ایل سی نے یقین دہانی کرائی کہ ادارہ جدید فلیٹ، انٹیگریٹڈ کنیکٹیویٹی کاریڈورز اور جدید ترین لاجسٹکس ماڈلز کے ذریعے پاکستان کی زرعی اور فوڈ ایکسپورٹس کو عالمی سطح پر مزید مسابقتی بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

مزید خبریں