فوڈ برانڈ اورمیتھ مانیا کے تحت منعقدہ ریاضی مقابلہ اختتام پذیر

64
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):پاکستان کے معروف فاسٹ فوڈ برانڈ چیزئیس اورمیتھ مانیا کے تحت منعقدہ ریاضی مقابلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔

اختتامی تقریب میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی بھرپور شرکت کی اور درسی وتدریسی عمل سے لطف اندوز ہوئے۔فائنل راؤنڈ میں غیر معمولی ٹیلنٹ، تنقیدی سوچ اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا گیا۔

مقابلے کے شرکا نے وقت کی پابندی کے ساتھ مسائل سے نمٹنے جیسے چیلنجز کاسامنا کیا جبکہ والدین اور اساتذہ نے ریاضی کو قابل رسائی بنانے والے اس اقدام کی تعریف کی۔

اس موقع پرنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سالار احمد،محمد بن احسن اور ارتضیٰ حیدر کاظمی شامل تھے جنہیں ان کی شاندار کارکردگی پرانعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔