فوڈ ڈیپارٹمنٹ تورغر کاقیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ہیڈ کواٹر بازار جدباکا دورہ، متعدد دکانداروں کوجرمانے عائد

81
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی41 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ، 1 بند 17کو 3لاکھ سے زائدکے جرمانے

تورغر۔ 27 دسمبر (اے پی پی):فوڈ ڈیپارٹمنٹ تورغر نے اشیاخوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کےلئے ہیڈ کواٹر بازار جدبا کا دورہ کیا اور فوڈ لاز کی خلاف ورزی پر تین مقامی دکانداروں کے خلاف مراسلہ تھانہ جدباکو ارسال کر دیا ۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایف آئی آرز میں نامزد دکانداروں کو بروقت پرائس کنٹرولر مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا جن پر قانون کے مطابق جرمانہ کر دیا کیا گیا ہے ۔

انہوں نے دیگر دکانداروں کو سختی سے نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے ساتھ گرانفروشی سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔