13.8 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںفٹنس مسائل، بیلا جیمز مارچ میں سری لنکا کے خلاف ہوم ون...

فٹنس مسائل، بیلا جیمز مارچ میں سری لنکا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز سے باہر

- Advertisement -

ویلنگٹن۔28فروری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی خواتین کی کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز بیلا جیمز دائیں ٹانگ میں تکلیف کے باعث مارچ میں سری لنکا کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق 26 سالہ بیلا جیمز کو دائیں ٹانگ میں تکلیف سے چھٹکارے کے لئے تین سے چھ ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے ۔ سری لنکا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں بیلا جیمز کی جگہ لارین ڈاؤن ذمہ داریاں نبھائیں گی۔بیلا جیمز کو ہالی برٹن جانسٹون شیلڈ میں سینٹرل ڈسٹرکٹس کے خلاف میچ کے دوران چوٹ لگی تھی۔

- Advertisement -

بیلا جیمز نے اپنا ون ڈے ڈیبیو گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف ویلنگٹن میں کیا تھا انہوں نے دو میچوں میں 51 رنز بنائے تھے۔ ہیڈ کوچ بین ساویر بیلا جیمز کے فٹنس مسائل پر مایوس ہوئی تاہم بین ساویر مطمئن ہیں بیلا جیمز بہت جلد فٹنس مسائل سے نجات پاکر ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 14 مارچ سے 18 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ون ڈے سیریز کا آغاز 4مارچ کو پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ میک لین پارک، نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567230

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں