لاہور۔22 اپریل(اے پی پی )قومی کرکٹرامام الحق نے کہا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کا تجربہ اچھا رہا، محدود وسائل میں سب نے اچھی کوشش کی، گھر میں جم کی سہولت قائم کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا جس کا فائدہ ہوا‘ٹرینر کی نگرانی میںگھر میں ٹریننگ کرتا ہوں۔بدھ کے روز ویڈیو کانفرنس کے دوران امام الحق نے کہا کہ اس وقت لوگوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اس لئے بغیر …
فٹنس ٹیسٹ کا تجربہ اچھا رہا، گھر میں جم کا فائدہ ہوا‘ قومی کرکٹر امام الحق

مزید خبریں
لاہور۔22 اپریل(اے پی پی )قومی کرکٹرامام الحق نے کہا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کا تجربہ اچھا رہا، محدود وسائل میں سب نے اچھی کوشش کی، گھر میں جم کی سہولت قائم کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا جس کا فائدہ ہوا‘ٹرینر کی نگرانی میںگھر میں ٹریننگ کرتا ہوں۔بدھ کے روز ویڈیو کانفرنس کے دوران امام الحق نے کہا کہ اس وقت لوگوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اس لئے بغیر تماشائیوں کے میچز کے حوالے سے بورڈز جو بھی فیصلہ کریں ہمیں وہ قبول کرنا پڑے گا‘ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز تماشائیوں کے بغیر ہوئے اس کا مزہ نہیں آیا۔امام الحق کا کہنا تھا سزایافتہ کرکٹرز کو کھلانے کے بورڈ کے فیصلہ کا ہمیں احترام کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اور مصباح الحق کے ساتھ کھیل کر اچھا لگا، مکی آرتھر جلد غصے میں آجاتے تھے جب کہ مصباح الحق پر سکون رہتے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹ میں یکساں کامیاب ہونا چاہتا ہوں لیکن ذاتی طور پر ٹیسٹ میں خود کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ ایک ایسا فارمیٹ ہے جس کے لیے آپ کو منوانے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑتی ہے۔








