فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر ،ارجنٹائن اور چلی کی ٹیمیں 5 ستمبر کو پنجہ آزمائی کریں گی

225
World Cup Qualifiers
World Cup Qualifiers

بیونس آئرس۔28اگست (اے پی پی):ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ سٹا ر فٹبالر لیونل میسی انجری مسائل کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائر سکواڈ سے باہر ہو گئے۔ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو ارجنٹائن ایف اے نے چلی اور کولمبیا کے خلاف اگلے ماہ ہونے والے سائوتھ امریکن ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے اعلان کردہ سکواڈ سے باہر کر دیا ۔

37 سالہ میسی کو گزشتہ ماہ امریکا میں کوپا امریکا کے فائنل کے دوران ٹخنے کی انجری کے باعث 28 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ انٹر میامی کا کھلاڑی اس وقت اپنے کلب میں صحت یاب ہو رہا ہے۔ارجنٹینا 5 ستمبر کو بیونس آئرس کے مونومینٹل سٹیڈیم میں چلی کی میزبانی کرے گا اور پانچ دن بعد بارانکویلا میں کولمبیا کا سامنا کرے گا۔