"وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے ربیع الاول کی آمد پر امتِ مسلمہ بالخصوص پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدس مہینہ بے پناہ مذہبی اہمیت کا حامل ہے اور نبی کریم ﷺ کی سادہ زندگی و تعلیمات مسلمانوں کے لیے بہترین رہنما اصول ہیں۔”
فہد ہارون کی امتِ مسلمہ کو ربیع الاول کی آمد پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وزیر مملکت و وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے ربیع الاول کی آمد پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدس مہینہ بے پناہ مذہبی اہمیت کا حامل ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سادہ زندگی اور تعلیمات مسلمانوں کے لیے کامیاب زندگی گزارنے کے بہترین رہنما اصول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے انسانیت کو عدل، مساوات، برداشت، صبر، اخوت، ہمدردی اور دوسروں کے حقوق کے احترام کی تعلیم دی۔فہد ہارون نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ربیع الاول کی برکت سے پاکستان اور پوری امت مسلمہ کو امن، ترقی، خوشحالی، اتحاد اور استحکام عطا فرمائے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مسلم دنیا کو درپیش مشکلات اور مصائب سے نجات دلائے ،پاکستان کو تمام بحرانوں اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور مسلمانوں کو نبی کریم ﷺ کے اسوۂ حسنہ اور تعلیمات پرحقیقی معنوں میں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔








