فہیم اشرف کی تباہ کن باﺅلنگ، پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا دیا

بلاوایو۔ 18 جولائی (اے پی پی) فہیم اشرف کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ زمبابوین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 25.1 اوورز میں 67 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اشرف کی نپی تلی باﺅلنگ کے سامنے …

بلاوایو۔ 18 جولائی (اے پی پی) فہیم اشرف کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ زمبابوین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 25.1 اوورز میں 67 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اشرف کی نپی تلی باﺅلنگ کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، فہیم اشرف نے کیریئر بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 8.1 اوورز میں 22 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 10ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا