فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کے لئے مجوزہ ٹرانزیکشن اسٹرکچر اور ری سٹرکچرنگ پلانز کی منظوری نجکاری کمیشن بورڈ نے 14 اپریل 2026ء کے اجلاس میں دے دی تھی ، نجکاری کمیشن

فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کے لئے مجوزہ ٹرانزیکشن اسٹرکچر اور ری سٹرکچرنگ پلانز کی منظوری نجکاری کمیشن بورڈ نے 14 اپریل 2026ء کے اجلاس میں دے دی تھی ، نجکاری کمیشن

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):نجکاری کمیشن نے 29 اپریل 2026ء کو روزنامہ بزنس ریکارڈر میں شائع ہونے والی اس خبر کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے پہلے مرحلے کی نجکاری کے عمل کا ذکر کیا گیا تھا۔نجکاری کمیشن کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لئے مجوزہ ٹرانزیکشن اسٹرکچر اور ری سٹرکچرنگ پلانز کی منظوری نجکاری کمیشن بورڈ نے اپنے 14 اپریل 2026ء کے اجلاس میں دے دی تھی۔ترجمان نجکاری کمیشن نے واضح کیا کہ مذکورہ معاملات اب کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے آئندہ اجلاس میں غور کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

کمیٹی کی منظوری کے بعد پہلے مرحلے میں شامل تینوں ڈسکوز کی نجکاری کے لئے اظہارِ دلچسپی طلب کئے جائیں گے۔نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات، خدمات کی بہتری، مالی خسارے میں کمی اور نجی شعبے کی مؤثر شمولیت کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔مزید برآں نجکاری کا یہ عمل شفافیت، مسابقت اور قومی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا تاکہ بجلی کے شعبے میں پائیدار بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید خبریں