فیصل آباد ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( فیسکو)ریجن کے آٹھوں اضلاع میں میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ فیسکو ریجن کے 6 آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کا سراغ لگانے کیلئے دن اور رات کے اوقات میں چیکنگ کی جارہی ہے۔ نادہندگان سے ریکوری کیلئے بھی ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔ ترجمان فیسکو نے بتایا کہ گزشتہ روز فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید27بجلی چوروں کو پکڑلیاجنہیں کو39ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18لاکھ 55ہزارسے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے جبکہ تمام بجلی چوروں کی تنصیبات منقطع کرکے ایف آئی آر کے اندراج کی درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 86روزکے دوران مجموعی طورپر4354 بجلی چوروں کو ایک کروڑ11لاکھ96ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور51کروڑ68لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔بجلی چوری میں 4099گھریلو،131کمرشل،114زرعی اور10انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن سے کل3614بجلی چوروں کو گرفتارجبکہ مجموعی طورپر 4137کے خلاف مقدمات کااندراج کروادیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیسکو نے بجلی چوروں سے 33کروڑ83لاکھ سے زائد کی ریکور ی بھی کرلی ہے علاوہ ازیں نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم کے دوران ٹیموں نے رننگ ڈیفالٹرزسے71لاکھ26ہزا سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے ایک کروڑ 6لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1385بجلی چوروں کو35 لاکھ30ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور16کروڑ31لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع جھنگ میں اب تک481بجلی چوروں کو15لاکھ84ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 6 کروڑ50لاکھ کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ضلع بھکر میں اب تک495 بجلی چوروں کو11لاکھ40ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ61لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔
ضلع چنیوٹ میں 446بجلی چوروں کو 13لاکھ75 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور6کروڑ30لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع خوشاب میں 123بجلی چوروں کو3 لاکھ63ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ78لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع میانوالی میں 560بجلی چوروں کو12لاکھ29ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور5 کروڑ59لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع سرگودھامیں 472بجلی چوروں کو10لاکھ53ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ99لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع ٹوبہ میں 333بجلی چوروں کو7لاکھ57ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ83 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔