اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں اتوار کو پانچویں عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔کانفرنس میں 101 ممالک کے 450 سے زیادہ شرکاء اور تقریباً 197 مین سٹریم میڈیا، تھنک ٹینکس، سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے سربراہی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا موضوع عالمی اعتماد …
چین میں پانچویں عالمی میڈیا سربراہی کانفرنس کا آغاز ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں اتوار کو پانچویں عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔کانفرنس میں 101 ممالک کے 450 سے زیادہ شرکاء اور تقریباً 197 مین سٹریم میڈیا، تھنک ٹینکس، سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے سربراہی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا موضوع عالمی اعتماد کو بڑھانا، میڈیا کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سربراہی کانفرنس میں میڈیا کے اعتماد کو بڑھانے، نئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے پیش کردہ مواقع اور چیلنجوں سے نمٹنے، ڈیجیٹل دور میں نئی منڈیوں کی تلاش اور عالمی میڈیا تعاون اور دنیا کے میڈیا اداروں کے درمیان خبروں کے تبادلے میں مشترکہ مستقبل کے لیے کوشش کرنے سمیت موضوعات پر بات کی جائے گی، عالمی میڈیا کی صنعت ایک اہم تبدیلی سے گزر رہی ہے۔
فو ہوا نے ایسے عوامل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جیسے تکنیکی اختراع جو صنعت کو نئی شکل دے رہی ہے اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ جو صحافتی اخلاقیات کو چیلنج کر رہی ہے۔انہوں نے ورلڈ میڈیا سمٹ کے فریم ورک کے اندر ایک اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ اور تعاون کا طریقہ کار قائم کرنے کی تجویز پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے رہنماؤں کو مشترکہ خوشحالی، انسانی ترقی کی وکالت، اور بنی نوع انسان کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
بات چیت اور بین الثقافتی رابطے کے ذریعے قوموں کے درمیان مضبوط رشتے بنانے میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔یہ فورم تکنیکی تبدیلیوں کے دور میں میڈیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے میڈیا کے تعاون اور جعلی خبروں اور غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرتا ہے۔
بڑی خبر رساں ایجنسیوں کے سربراہان بشمول رائٹرز ہیڈ آف ایجنسی سو بروکس، نائب صدر ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) وائی کے چن، اور مائیکل مینویل ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن، اے ایف پی ایشیا پیسیفک ریجنل ڈائریکٹراور منیجنگ ڈائریکٹراے پی پی محمد عاصم کھچی سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔سنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں جاری پانچویں سربراہی کانفرنس 2 سے 8 دسمبر تک چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو اور صوبہ یونان کے شہر کنمنگ میں جاری رہے گی۔








