فیسکونے کھلی کچہریوں میں موصول ہونے ولی1370شکایات میں سے 1339شکایات کا ازالہ کر دیا

92
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 21 اگست (اے پی پی):فیسکونے گزشتہ روز کھلی کچہریوں میں موصول ہونیوالی1370شکایات میں سے 1339شکایات کا فوری ازالہ کر دیاجبکہ فیسکو ریجن میں صارفین بجلی کے مسائل ان کی دہلیز پرفوری طور پر حل کرنے کیلئے روزانہ دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جن میں فیسکو کے اعلیٰ افسران بھی عوام الناس کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو باآسانی اور وقت پر مروجہ قوانین کے تحت اورمیرٹ پر حل کیا جا سکے۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان طاہر شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز فیسکو ریجن کے تمام147 سب ڈویژنوں میں کھلی کچہریوں میں عوام الناس کی طرف سے اووربلنگ، خراب میٹروں کی تبدیلی، بجلی کے انقطاع، خراب ٹرانسفارمرز اور نیو کنکشنز کی کل1370شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1339شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو فرسٹ سرکل میں کل415شکایات میں سے414کا ازالہ کیا گیاجن میں اوور بلنگ کی 2، خراب میٹرز کی 46، سپلائی بندش کی152، خراب ٹرانسفارمرز کی3، نیو کنکشن21اور دیگر 191شکایات موصول ہوئیں۔ اسی طرح سیکنڈ سرکل میں 373میں سے353شکایات کا ازالہ کیا گیا ان شکایات میں اوور بلنگ کی15، خراب میٹرز کی55، سپلائی بندش کی191، خراب ٹرانسفارمرز کی 2، نیو کنکشن 45اور دیگر137شکایات موصول ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ جھنگ سرکل میں 115میں سے115شکایات کاازالہ کیا گیاان میں خراب میٹرز کی18، سپلائی بندش کی41، نیو کنکشن7اور دیگر49شکایات موصول ہوئیں۔اسی طرح سرگودھا سرکل میں 163میں سے163 شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی22، سپلائی بندش کی64، نیو کنکشن4اور دیگر 73شکایات موصول ہوئیں جبکہ میانوالی سرکل میں 131میں سے127شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں اوور بلنگ کی3، خراب میٹرز کی19، سپلائی بندش کی47، خراب ٹرانسفارمرز کی7، نیو کنکشن13اور دیگر43شکایات موصول ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں موصول173میں سے 167شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے جن میں خراب میٹرز کی13، سپلائی بندش کی84، خراب ٹرانسفارمر 1،نیو کنکشن 1اور دیگر 74شکایات موصول ہوئیں۔