فیسکوکی تمام سب ڈویژنز میں کھلی کچہریاں جاری، ایک روزمیں 966شکایات کا ازالہ

87
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر کی تمام 147سب ڈویژنز میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں جاری ہیں اورگزشتہ روز ایک ہی دن میں موصولہ کل969شکایات میں سے966شکایات کا فوری ازالہ کردیا گیا۔چیف ایگزیکٹوفیسکو انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن میں صارفین بجلی کے مسائل فوری طور پر ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے

جن میں فیسکو کے اعلیٰ افسران بھی عوام الناس کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو باآسانی اور وقت پر مروجہ قونین کے تحت اورمیرٹ پر حل کیا جا سکے۔انہوں نے فیسکو صارفین سے اپیل کی کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز فیسکو فرسٹ سرکل میں کل317شکایات میں سے317کا ازالہ کیا گیاجن میں اووربلنگ کی ایک، خراب میٹرز کی32، سپلائی بندش کی97، خراب ٹرانسفارمرکی1،نیو کنکشن کی37اور دیگر149شکایات موصول ہوئیں۔ اسی طرح سیکنڈ سرکل میں 209میں سے207شکایات کا ازالہ کیا گیا ان شکایات میں اوور بلنگ کی4، خراب میٹرز کی24، سپلائی بندش کی75، خراب ٹرانسفارمرز کی1، نیو کنکشن کی 37اور دیگر68شکایات موصول ہوئیں۔ جھنگ سرکل میں 65میں سے65شکایات کاازالہ کیا گیاان میں خراب میٹرز کی3،سپلائی بندش کی16، نیو کنکشن کی5اور دیگر41 شکایات موصول ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ سرگودھا سرکل میں 102میں سے102شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں سپلائی بندش کی68اور دیگر34شکایات موصول ہوئیں۔اسی طرح میانوالی سرکل میں 122میں سے121شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی21، سپلائی بندش کی42،نیو کنکشن کی22اور دیگر37شکایات موصول ہوئیں

جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں موصول154شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیاجن میں اووربلنگ کی 5،خراب میٹرز کی21، سپلائی بندش کی60، نیو کنکشن کی3اور دیگر70شکایات موصول ہوئیں۔