فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید27 بجلی چور پکڑے گئے

113
Fesco
Fesco

فیصل آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید27 بجلی چور پکڑے گئے ہیں جنہیں 35ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور13لاکھ46ہزار سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں جبکہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 145روزکے دوران مجموعی طورپر5772بجلی چوروں کو ایک کروڑ39لاکھ روپے سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور63کروڑ89لاکھ روپےسے زائدکے جرمانے عائدکئے گئے نیزفیسکو ریجن میں مجموعی طورپر 5391بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیاہے اور4668بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا ہے۔

علاوہ ازیں بجلی چوروں سے 44کروڑ71لاکھ روپے سے زائد کی ریکور ی بھی کر لی گئی ہے۔فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل میں اب تک 1419بجلی چوروں کو 36لاکھ 44ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 16کروڑ17لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔فیسکوسیکنڈ سرکل میں 955بجلی چوروں کو 23لاکھ 62ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ67لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

فیسکوجھنگ سرکل میں 649بجلی چوروں کو 19لاکھ 93ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 7کروڑ84لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوسرگودھا سرکل میں 839بجلی چوروں کو 18لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 8کروڑ82لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

فیسکومیانوالی سرکل میں 1474بجلی چوروں کو 31لاکھ 20ہزار روپے سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ93لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔اسی طرح فیسکوٹوبہ سرکل میں 436بجلی چوروں کو 10لاکھ روپے سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 5کروڑ33لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔