فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

135

فیصل آباد۔ 08 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث منگل9 جنوری کوشہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ آج9جنوری کو صبح ساڑھے نو سے دوپہرڈیڑھ بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے پینسرہ روڈ، رمضان شہید، گوہر انڈسٹریل ملز، مونگی روڈ، ٹوبہ روڈ، پیر ے وال، بشیرا ٓباد روڈ، حمزہ بورڈ فیڈر،132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے کوٹلہ، لسوڑی، بنگلہ(حسین پور)، ماموں کانجن، دریا بل فیڈرصبح ساڑھے نو سے دوپہر اڑھائی بجے تک 132کے وی نیا لاہور گرڈسٹیشن کے پکاانا، نیالاہور ٹو، سعید آباد ٹو، ایچ اے آر ٹیکسٹائل ملز، شاہ پور، سعید آباد ون، نیا لاہور ون، گوجرہ موڑ، مختار ٹیکسٹائل ملز، پینسرہ فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔