فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

140
Power will remain off
Power will remain off

فیصل آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ آج یکم مارچ بروز جمعہ کو صبح نو سے سہ پہر تین بجے تک132کے وی نیا لاہور گرڈسٹیشن کے پکا انا،نیا لاہور ٹو،سعید آباد ٹو،ایچ اے آر ٹیکسٹائل ملز اور شاہ پور فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔