فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

147
Power will remain off
Power will remain off

فیصل آباد۔ 30 مئی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی ضروری مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ 31مئی کو صبح نو سے دوپہردو بجے تک132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشن کے ٹی/والا شوگر مل فیڈرصبح چھ سے سہ پہ تین بجے تک 132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی جبکہ صبح آٹھ سے صبح دس بجے تک 132کے وی چک 582گ ب گرڈسٹیشن اور 132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن سے 25تا 30میگاواٹ لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ132کے وی نڑوالا گرڈسٹیشن کے مرضی پورہ،رحمان آباد،جی ایم آباد،سبحان آباد،قادر آباد،کشمیر روڈ،صدیق آباد،سدھو پورہ،فیض آباد فیڈر132کے وی ویلیو ایڈیشن سٹی گرڈسٹیشن کے باہمنی والا،سمیر افیبرکس،شاہ کوٹ روڈ،چاولہ انٹرپرائزز،گلوبل فیڈر132کے وی کھڑیانوالہ گرڈسٹیشن کے چاولہ،لاٹھیاں والا فیڈر132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے ڈھولن وال فیڈر132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے ہندوآنہ،چناب نگر،جھمرہ روڈ /رضا،سٹی،معظم شاہ،آسیاں،بادشاہی مسجد،ڈی ایچ کیو،بیراں والا،لاہور روڈ،عثمان آباد،مسلم بازار فیڈرصبح آٹھ سے دن گیارہ بجے تک سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔