فیسکو کا کریک ڈاؤن جاری، مزید22 بجلی چور پکڑے گئے

187
Fisco rigen
Fisco rigen

فیصل آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔گزشتہ روز گھر گھر چیکنگ کے دوران مزید22بجلی چور پکڑے گئے جنہیں 11 لاکھ 30ہزار روپے سے زائدجرمانہ کے علاوہ ان کے بجلی کے کنکشن منقطع کرکے متعلقہ پولیس تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی جمع کروادی گئی ہیں۔

فیسکو ترجمان نے بتایا کہ ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 246 روزکے دوران کل 7982 بجلی چورپکڑے گئے جن کو ایک کروڑ86لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 83کروڑ53لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔فیسکو ریجن سے6324بجلی چوروں کو گرفتار جبکہ 7851کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوگیا ہے۔فیسکو نے بجلی چوروں سے 59کروڑ73لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1895بجلی چوروں کو44لاکھ سے88ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ82لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیسکوسیکنڈسرکل سے1421بجلی چوروں کو35لاکھ22ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ99لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوجھنگ سرکل سے کل905بجلی چوروں کو26لاکھ91ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ64لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے کل1168بجلی چوروں کو25لاکھ31ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ84لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکومیانوالی سے کل2038بجلی چوروں کو40لاکھ95ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ62لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل555بجلی چوروں کو13لاکھ11 ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ60لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔