فیسکو کا کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ24گھنٹوں میں مزید59بجلی چور پکڑے گئے

134
Fesco
Fesco

فیصل آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی): فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں میں فیسکوریجن کے6 آپریشن سرکلز میں اینٹی تھیفٹ ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید59بجلی چوروں کو پکڑلیاہے جو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے اور انہیں 4 لاکھ74ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں ایک کروڑ12 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں نیزتمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی دائر کردی گئی ہیں۔

فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بدھ کے روز اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پرفیسکوکا بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیازکریک ڈاؤن جاری ہے اور اس ضمن میں فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور اورمؤثرکارروائیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 677بجلی چوروں کو18 لاکھ34ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور8کروڑ19 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا،ضلع جھنگ میں اب تک 168 بجلی چوروں کو06لاکھ62ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 3 کروڑ76لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا،ضلع بھکر میں اب تک 197 بجلی چوروں کو8لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ55لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ میں 201بجلی چوروں کو6لاکھ39ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور02 کروڑ21لاکھ جرمانہ عائد کیاگیا۔

اسی طرح ضلع خوشاب میں 53بجلی چوروں کو ایک لاکھ37ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور74لاکھ 54ہزارسے زائد جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ ضلع میانوالی میں 185بجلی چوروں کو3لاکھ 88ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ82 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیانیز ضلع سرگودھا میں 206بجلی چوروں کو5لاکھ25ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ52 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹوبہ میں 134بجلی چوروں کو3لاکھ49ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ78 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں فیسکو ریجن سے گزشتہ20روزمیں مجموعی طور پر1839بجلی چورپکڑے گئے ہیں جن کو53لاکھ87 ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل23 کروڑ22 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ اب تک373 بجلی چوروں کو گرفتاراور7کروڑ47لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر1655بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس سٹیشنز میں مقدمات کا اندراج بھی ہوچکا ہے۔